3 اپریل 2026 - 21:11
چوتھی عالمی طاقت کا ظہور / اسرائیل جنگ کے بعد ابھرنے والے ایران سے خائف

صہیونی اخبار ہاآرتص نے لکھا ہے کہ ایران بدستور جم کر لڑ رہا ہے۔ اخبار معاریو نے لکھا کہ "ایران اپنے آپ کو طاقتور سمجھتا ہے اور مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہے۔" / شکاگو یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر: 33 روز قبل تک دنیا میں تین مرکزی طاقتیں تھیں: امریکہ، روس اور چین۔ لیکن آج ایران چوتھی مرکزی طاقت ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ||

صہیونی اخبار ہاآرتص نے لکھا ہے کہ ایران بدستور جم کر لڑ رہا ہے۔ اخبار معاریو نے لکھا کہ "ایران اپنے آپ کو طاقتور سمجھتا ہے اور مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہے۔"

صہیونی اخبارات کی یہ باتیں سادہ سی نیوز رپورٹس کے زمرے میں نہیں آتے۔ وہ محض سچائی کی بنا پر نہیں بلکہ مجبور ہو کر ٹرمپ کی شکست کا اعتراف کر رہے ہیں، اس لئے کہ انہیں شدید تشویش کا سامنا ہے۔

ان کی فکرمندی کا تعلق آج نہیں بلکہ وہ کل ہے جس میں ایران پہلے سے کہاں زیادہ طاقتور ملک کے طور پر ابھرے گا۔ چنانچہ صہیونی ذرا‏ئع ابلاغ نے خطرے کی گھنٹی بجانا شروع کر دی ہے جس کا تعلق جنگ کے بعد کے زمانے سے ہے۔

یہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عظیم عالمی طاقت ہونے کا ضمنی اعتراف ہے جس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کی ناقابل شکست ہونے کا بیانیہ مکمل طور پر باطل ہو چکا ہے؛ چنانچہ معاریو کہتا ہے کہ ایران طاقت کے مورچے سے بات کر رہا ہے۔

شکاگو یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر: 33 روز قبل تک دنیا میں تین مرکزی طاقتیں تھیں: امریکہ، روس اور چین۔ لیکن آج ایران چوتھی مرکزی طاقت ہے۔

دنیا کے 20 فیصد تیل اور گیس کے ذخائر کے مالک ملک کی فوجی قوت کو بیدار کرنا، امریکہ سب سے بڑی غلطی تھی۔ ایران اپنی جاگی ہوئی طاقت کو ہاتھ سے نہیں جانے دے ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha